651

تدریس

سکول کی کونسلنگ خدمات برائے ایلیمنٹری، مڈل، اور ہائی سکول

پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ تقاضا کرتا ہے کہ سکول کے کل پروگرام کے حصے کے طور پر تمام طلباء کو کونسلنگ کی خدمات دستیاب ہوں تاکہ ان کو تعلیمی، کیریئر، اور ذاتی/سماجی مقاصد سے نمٹنے میں مدد دی جا سکے۔ تمام سکول ضابطہ 651-1، "سکول کونسلنگ خدمات برائے ایلیمنٹری، مڈل، اور ہائی سکول" کے تحت ایک جامع سکول کونسلنگ پروگرام تیار اور نافذ کریں گے تاکہ جامع سکول کونسلنگ پروگراموں پیش کیا جائے جو ورجینیا میں پبلک سکولوں کے لیے معیار اور تصدیق کے معیارات کی شرائط، ورجینیا بورڈ آف ایجوکیشن کے ضوابط، اور ورجینیا پبلک سکولوں میں سکول کونسلنگ پروگراموں کے معیارات پر پورا اترتا ہے۔ ایسے ضوابط کو سکول بورڈ منظور کرے گا اور قانون کے تحت سکول بورڈ کی پالیسی بنائے گا۔

ضابطہ 651-1 میں بیان کردہ طریقہ کار کے تحت کوئی بھی طالبعلم/طالبہ سے کسی ذاتی/سماجی کونسلنگ میں شرکت کرنا لازمی نہیں ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس پالیسی کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

قانونی حوالہ جات: ورجینیا کوڈ §§ 22.1-253.13:1(D) (14), "Standards of Quality," Standard 1;
§ 22.1-253.13:3, Standard 3, "Accreditation"; 8 VAC 20-620-10, et. seq., "Regulations Regarding School Guidance and Counseling Programs in the Public Schools of Virginia"; "Standards for School Counseling Programs in Virginia Public Schools of Virginia Department of Education" (2004) (Current).

اختیار کردہ: 26 جون, 1996
جائزہ لیا گیا/نظرثانی کی گئی: 26 جون، 2019 پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ