کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: پالیسی - استاد/استانی کا طلباء کو جماعت سے الگ کرنا
کوڈ: 702
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 25 مارچ، 1998
آخری مرتبہ دہرایا گیا: بدھ، 7 اکتوبر، 2020
پرانی دہرائی گئی تاریخیں: 18 ستمبر، 2019

طلباء

پالیسی 702

استاد/استانی کا طلباء کو جماعت سے الگ کرنا

ورجینیا کوڈ کا سیکشن 22.1-276.2 استاد/استانی کو ابتدائی اختیار دیتا ہے کہ وہ خلل انگیز طرز عمل کی وجہ سے طالبعلم/طالبہ کو جماعت سے نکال دیں۔ مزید برآں، ورجینیا کوڈ 22.1-276.2، خلل انگیز طرز عمل کی تعریف، "سکول بورڈ ضوابط کی خلاف ورزی کے طور پر کرتا ہے جو طالبعلم/طالبہ کے ایسے طرز عمل کا ذمہ دار ہے جو تدریسی ماحول میں خلل یا رکاوٹ ڈالتا ہے"۔

پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ استاد/استانی کا طالبعلم/طالبہ کو جماعت سے نکالنے کے عمل کو مناسب ردعمل قرار دیتا ہے اگر وہ درج ذیل معیار اصول پر پورا اترتا ہے:

  • طالبعلم/طالبہ کا طرز عمل پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ ضوابط کی خلاف ورزی کرتا ہے جو طالبعلم/طالبہ کے طرز عمل یا "ضابطہ اخلاق" پر عمل کرتا ہے؛
  • نکالنا ضروری ہے تاکہ تدریسی ماحول کو جاری رکھا جا سکے اور جو طالبعلم/طالبہ کے طرز عمل کی وجہ بننے والے خلل اور رکاوٹوں سے پاک ہے؛ اور
  • یہ عمل صرف اسی صورت میں پیش آئے جب طالبعلم/طالبہ کے خلل انگیز طرز عمل کو ختم کرنے کے لیے استاد/استانی اور/یا انتظامیہ کے مداخلتی اقدامات ناکام ہو گئے ہوں۔

معذور طالبعلم/طالبہ پر اس معیار کا اطلاق ریاستی اور وفاقی قوانین و ضوابط کے مطابق ہو گا۔

سکول میں سٹاف نظم و ضبط کا منصوبہ تیار کرے گا جس میں: 1 ) طالبعلم/طالبہ کو جماعت سے نکالنے والے حالات لازمی موجود ہونے چاہیے؛ 2) خلل انگیز طرزعمل کے واقعے کو رپورٹ کرنے کی شرائط اور ہٹانے کی حمایت کے کوئی دستاویز؛ 3) طالبعلم/طالبہ کے والد یا والدہ (والدین)/سرپرست کو تحریری نوٹیفیکیشن کے طریقہ کار بشمول ریفرل فارل کا مواد، استاد/استانی اور سکول منتظمین سے ملنے کے موقع کی پیشکش تاکہ طالبعلم/طالبہ کے طرز عمل پر بات کی جائے اور طرز عمل ختم نہ ہونے کی صورت میں ممکنہ نتائج شامل ہیں؛ 4) ایسے طلباء کی متبادل اسائنمنٹس اور تدریس اور ایسی معزولی کی مدت کے لیے رہنما اصول؛ 5) طلباء کے جماعت میں واپسی، جس جماعت سے طلباء کو نکالا گیا اس میں طالبعلم/طالبہ کی واپسی کے پرنسپل کے کسی فیصلے میں استاد/استانی کی شرکت، اور ایسے مسئلے پر پرنسپل اور استاد/استانی کے درمیان کسی اختلاف کے حل کے طریقہ کار۔

پرنسپل اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایسے طالبعلم/طالبہ تدریسی ہدایات اور طرزعمل سے متعلق ہدایات وصول کرنا جاری رکھیں۔

کوئی بھی استاد/استانی جن کی تشخیص ظاہر کرے کہ ان میں طالبعلم/طالبہ کے طرز عمل کو نظم و ضبط میں رکھنے کی کمی ہے تو ہو سکتا ہے کہ انہیں پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کی طرف سے پیشہ ورانہ ترقی کی سرگرمیوں میں شرکت کرنے کو کہا جائے تاکہ کمرۂ جماعت کے نظم و نسق اور نظم و ضبط کی مہارتوں کو بہتر کیا جا سکے۔

یہ پالیسی پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کی معطلی اور اخراج سے متعلقہ دیگر پالیسیوں اور ضوابط کو محدود یا ختم نہیں کرے گی۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس پالیسی کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

قانونی حوالہ جات