کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 600 - تدریس
عنوان: ضابطہ - والد یا والدہ کی کانفرنس کی ریکاڈنگ
کوڈ: 1-661.02
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 27 مارچ، 2019

تدریس

ضابطہ 1-661.02

والد یا والدہ کی کانفرنس کی ریکاڈنگ

والد یا والدہ کی کانفرنسیں معذور افرد کی تعلیم کا ایکٹ IDEA کی اہلیت؛ ترقی، جائزہ یا ایک نفرادی تعلیمی پروگرام (IEP) کی نظر ثانی ؛ یا IDEA کے تحت نظم و ضبط کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے منعقد نہیں کی جاتی۔

والدین کی کانفرنسوں کے شرکا کے درمیان بات چیت کی لفظ بہ لفظ آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگ کو روکنے کے لیےعملہ کو درج ذیل ہدایات دی جائیں۔ درج ذیل ہدایات والدین، اساتذہ، کونسلروں، اور/یا پرنسپلز کے درمیان ہونے والی تمام کی تمام پیرنٹ کانفرنسوں والدین کی کانفرنس پر لاگو ہوتی ہے، جن کا اوپر بیان نہیں کیا گیا۔
  1. پیرنٹ کانفرنسوں کے دوران الیکٹرانک ریکارڈنگ سختی سے ممنوع ہے۔
  2. والدین کی کانفرنسوں کے دوران تحریری لفظ بہ لفظ ریکارڈنگ ممنوع ہے۔
  3. اگر کوئی شرکت کنندہ کانفرنس کے دوران آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگ پربضد رہے توعملہ کے کسی بھی رکن کو چاہیے کہ وہ اس کانفرنس کو مؤخر کرے اورفوراً متعلقہ منتظم کو اطلاع دے۔
IDEA کی اہلیت کے تعین؛ ترقی، جائزہ یا انفرادی تعلیمی پروگرام پر نظر ثانی؛ یا IDEA کے تحت نظم و ضبط کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے ہونے والی ملاقاتیں۔
سٹاف کو درج ذیل ہدایات دینی چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اس سیکشن میں بیان کی گئی ملاقات ریاستی اور وفاقی تقاضوں کے تحت ہو رہی ہے
  1. والدین ایسی ملاقاتوں کی آڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔
  2. والد یا والدہ کو سکول کو پہلے سے مطلع کرنا ہو گا کہ وہ اس ملاقات کی آڈیو ریکاڈنگ کریں گے۔
  3. والد یا والدہ اپنی آڈیو سازوسامان اور مواد فراہم کریں گے۔
  4. جب والدین ریکارڈ کریں، پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کو لازمی اپنے طور پر ملاقات کی آڈیو ریکاڈنگ کرنی چاہیے۔
  5. ریکارڈنگ کی ایک نقل طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ میں رکھی جائے گی۔
  6. ویڈیو ریکارڈنگ کی اجازت نہیں ہے۔ والد یا والدہ کی معذوری کی بنیاد پر ضرورت کی صورت میں اضافی سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔
درج بالا ہدایات کے لیے ایک استثنا کی اجازت ہو سکتی ہے اگر کانفرنس میں شرکت کرنے والا ملاقات کی آڈیو/ویڈیو ریکاڈنگ کی درخواست کرے جسے ایک معذوی یا انگریزی میں محدود اہلیت والے اسے ایک سہولت کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں جو انہیں عمل میں بامعنی شرکت یا اسے بہتر طور پر سمجھنے میں استعمال ہو سکے۔ یہ درخواست تحریری طور پر یا زبانی طور پر عمارت کے منتظم کو کی جا سکتی ہے۔ اگر کانفرنس کی ریکارڈنگ کی جائے تو سکول PWCS کی ریکارڈنگ کی نقل طالبعلم کے تعلیمی ریکارڈ میں رکھے گا۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔
اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔