کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - طالبعلم/طالبہ کے تبادلے کا پروگرام
کوڈ: 1-713
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 22 فروری، 2017

طلباء

ضابطہ 1-713

طالبعلم/طالبہ کے تبادلے کا پروگرام

ایک تعلیمی سال کیلیئے منظور شدہ تبادلے کے پروگرام کے وظیفے کے تحت، سکول پرنسپل یا نامزد کردہ ہائی سکول طلباء کو پرنس ولیئم کاؤنٹی سکولز میں داخلے کی اجازت دے سکتا/سکتی ہے۔ پرنس ولیئم کاؤنٹی کے ہائی سکولوں میں شرکت کرنے والے طلباء کے تبادلے کی تنظیموں کی منظور شدہ فہرست آفس آف سٹوڈنٹس سروسز تیار کرتا ہے اور یہ فہرست تمام ہائی سکولوں کے کونسلنگ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم کی جاتی ہیں۔ اس فہرست میں اضافہ/حذف دفتر برائے سٹوڈنٹس سروسز کی طرف سے کیا جاتا ہے۔

  1. پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز کے ہائی سکولوں میں تبادلے کے طالبعلم/طالبہ کے طور پر داخلے کیلیئے اس کی درخواست میں آنے سے قبل مکمل کیے جانے والے تعلیمی سالوں کی تعداد، ان کے ملک میں سیکنڈری سکول کی تکمیل کیلیئے درکار سالوں کی تعداد یا اس کے مساوی معلومات اس درخواست کے حصے کے طور پر موجود ہوں گی۔ کوئی بھی طالبعلم/طالبہ جس نے اپنے ملک میں ہائی سکول سے گریجوئشین کی شرائط پوری کی ہیں، اور اپنے ملک میں سکول مکمل کیا ہے، یا وہ اپنی عمر کے 19 یا اس سےبڑی عمر کے ہیں، وہ پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز میں طلباء کے تبادلے کے پروگرام کیلیئے نااہل ہیں۔ گریڈ میں داخلہ کی تصدیق کیلئے طالبعلم/طالبہ کی داخلہ درخواست میں طالبعلم/طالبہ کے اپنے علاقے کے سکول میں لئے گئے تمام کورسوں کے تحریری ریکارڈ انگریزی زبان میں ہونا لازمی ہے۔
  2. مخصوص ہائی سکولوں میں تبادلے والے طلباء کے داخلہ کی منظوری لازمی طور پر پرنسپل یا انکے نامزد سے ہونی چاہئیے اور درج ذیل ضابطے لازمی طور پر پورے کئے جائیں:
    1. سٹوڈنٹ ایکسچینج آرگنائزیشن لازمی طور پر جتنا جلدی مکن ہو سکے سکول شروع ہونے کی تاریخ سے کم از کم دو ہفتے پہلے طالبعلم/طالبہ کی داخلہ درخواست سکول پرنسپل یا انکے نامزد کے پاس جمع کرا دیں۔ پرنسپل یا ان کے نامزد کی تحریری اجازت کے بغیر طالبعلم/طالبہ کو سپانسر کرنے والی کوئی بھی ایکسچینج آرگنائزیشن پرنس ولیئم کاؤنٹی کے سکولوں میں پڑھائی کی غرض سے نہیں لائے گی۔ اس موقع پر طالبعلم/طالبہ کے ویزا کی تازہ کیفیت سے آگاہ کیاجائےگا طالبعلم/طالبہ کے تبادلہ کا ادارہ، J-1 ایکسچیج ویزیٹر ویزا حاصل کرنے کےلئے، تبادلہ کرنے والے طالبعلم/طالبہ اوراس کے اہل خانہ کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
    2. سکول طالبعلم/طالبہ کی درخواست کا جائزہ سٹوڈنٹ ایکسچینج آرگنائزیشن کے نمائندے یا میزبان گھرانے کے ساتھ مل کر لے گا، جس میں درج امور کو شامل کیا جائے گا:
      1. طالبعلم/طالبہ کی طرف سے دیا گیا ذاتی خط؛
      2. طالبعلم/طالبہ کے گھرانے کی تفصیلی معلومات؛
      3. پرنس ولیئم کاؤنٹی کے ہائی سکولوں کی کلاس روم میں تعلیمی افعال کی سرانجام دہی کیلئے طالبعلم/طالبہ کی انگریزی میں مطلوبہ مہارت کا ثبوت؛
      4. طالبعلم/طالبہ کے ہائی سکول کے گریڈز کی اصلی مارکس شیٹ، بمع انگریزی ترجمہ؛ اور
      5. حفاظتی ٹیکوں کے ریکارڈ کا ثبوت ، اور اس بات کا تحریری ثبوت کہ طالبعلم/طالبہ کو کوئی متعدی مرض لاحق نہیں ہے۔
    3. اگر تمام مذکورہ بالا معیار پر پورا اترتی ہے تو سپانسر کرنے والے خاندان کے علاقے کے سکول کا پرنسپل یا نامزد کردہ داخلے کی منظوری دے گا/گی۔ سپاسنر کرنے والا خاندان ویزے کی حیثیت اور کوئی بھی دیگر ضروری اضافی دستاویزات درخواست کرنے والے سکول کو فراہم کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
  3. طالبعلم/طالبہ اور سپانسر کرنے والے خاندان کا نامزد کردہ شخص کو لازمی طور پر سینٹرل رجسٹریشن کی خدمات کے دفتر میں ابتدائی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنا ہو گا۔ پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز میں J-1 ویزا کے ساتھ داخلہ لینے کی کوشش کرنے والے تمام طلباء کو انگریزی زبان میں مہارت کا امتحان لینا ہو گا۔ انگریزی زبان میں مہارت کی جانچ کے نتائج کی بنیاد پر طلباء کو انگریزی زبان سیکھنے میں درکار مدد فراہم کی جائے گی۔
  4. ایکسچیج طلباء کا داخلہ عارضی، ثقافتی تبادلے کی بنیاد ہوتا ہے نہ کہ ہائی سکول کی گریجوئیشن مکمل کرنے کے لیے، لہٰذا ہو سکتا ہے کہ وہ پرنس ولیئم کاؤنٹی کے ہائی سکولوں کی طرف سے نہ تو ڈپلومہ وصول کریں اور نہ گریجویشن کی تقریبات میں شرکت کر سکیں۔ ایسے طلباء جو باضابطہ طور پر تسلیم شدہ سٹوڈنٹ ایکسچینج سپانسرنگ آرگنائزیشن کے ذریعےداخل ہوتے ہیں، انہیں ایک تعلیمی سرٹیفکیٹ دیا جائےگا جو پرنس ولیئم کاؤنٹ پبلک سکولز کے ہائی سکول میں ایک سال کی پڑھائی کی تصدیق کرتا ہے۔(ضابطہ 662-1B)
  5. منظوری شدہ طلباء کے تبادلے کی آرگنازیشن کے ذریعے آنے والے تبادلے کے طلباء جن کا داخلہ پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز کے ہائی سکولوں میں ہو گیا ہے وہ سکول کے کھیلوں اور دیگر ورجینیا ہائی سکول کی کھیلوں کی ٹیم (VHSL) کی سرگرمیاں میں ایک سال کے عرصے کیلیئے اہل ہیں۔ کھیلوں میں شرکت کیلیئے، موجودہ VHSL کے ہینڈبک میں درج قواعد و ضوابط کی تمام شرائط پر پورا اترنا لازمی ہے۔
  6. ایکسچیج طلباء کا ڈرائیور ایجوکیشن میں شرکت کا فیصلہ، طالبعلم/طالبہ کی سٹوڈنٹ ایکسچیج آرگنائزیشن، طالبعلم/طالبہ کے میزبان والدین،طالبعلم/طالبہ کے اپنے والد یا والدہ (والدین) اور متعلقہ سکول کے باہمی اشتراک سے طے ہوتا ہے۔ گاڑی چلانے کیلئے انشورنس اور اس سے متعلق تمام اخراجات کے ذمہ دار میزبان والدین ہو تے ہیں۔ رہائش اور لائسنس کیلیئے ورجینیا کے قوانین کی پاسداری کرنا لازمی ہے۔
  7. تبادلے والے طلباء مفت کھانے کے لیے اسی طرح درخواست دے سکتے ہیں ک پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز میں کوئی بھی طالبعلم/طالبہ۔ اس ضمن میں ایکسچینج طالبعلم/طالبہ کو اس میزبان گھرانے کا ایک رکن ہی تصور کیا جائےگا جہاں وہ رہ رہا/رہی ہے، لہذا میزبان خاندان کی آمدنی بھی زیر غور ہو گی۔ VIII. میزبان گھرانہ اور سٹوڈنٹ ایکسچینج آرگنائزیشن لازمی طور پر کونسل آن سٹینڈرڈ برائے انٹرنیشنل ایجوکیشن ٹریول (CSIET) کے اصولی معیار برائے انٹرنیشنل ایجوکیشن ٹریول کی گائیڈلائنز کی پاسداری کریں۔ یہ پاسداری کوالٹی کنٹرول اور طالبعلم/طالبہ کی سلامتی (جیسے صحت، حادثات، اور لازمی انشورنس کا تحفظ کرتی ہے)۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد) 2020 میں اس پالیسی کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ دار ہے۔

حوالہ جات:

CSIET ایڈوائزری فہرست برائے انٹرنیشنل ایجوکیشن ٹریول اور ایکسچیج پروگرام

ورجینیا ہائی سکول لیگ کا کتابچہ یوتھ ایکسچینج لاگو کرتے ہوئے،

یو ایس ہائی سکولوں کی گائیڈ برائے انٹرنیشنل سٹوڈنٹ ایکسچینج

کراس حوالہ جات