کتاب پالیسیاں اور ضوابط

سیکشن 700 - طلباء

عنوان ضابطہ 1-734

حیثیت فعال

اختیار کردہ 28 فروری، 2018

طلباء

ضابطہ 1-734

طالبعلم/طالبہ کا لباس اور ظاہری تاثر

پالیسی 734 کے تحت، ہر سکول اپنا لباس کے قواعد و ضوابط طے کرے گا جو ان معیارات کے مطابق ہوں گے جنہیں طلباء، والدین اور سٹاف نے منظور کیا ہے۔ طالبعلم/طالبہ کا لباس اور مجموعی ظاہری وضع قطع لازمی طور پر صحت، تحفظ، صفائی ستھرائی، اور نفاست کے بنیادی معیارات کے مطابق ہونا چاہئیے، اور "ضابطہ اخلاق" میں موجود طالبعلم/طالبہ کے لباس اور ظاہری وضع قطع کے سیکشن سے میل کھانا چاہیئے۔ اگر طلباء ایسا لباس پہن کر سکول آتے ہیں جو لباس کے معیارات کے مطابق نہیں ہیں تو انہیں اس لباس کو تبدیل کرنے کو کہا جا سکتا ہے یا پرنسپل یا پرنسپل کے نامزد کردہ کی صوابدید پر گھر بھیجا جا سکتا ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور کسی متعلقہ پالیسی کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

کراس حوالہ جات

734 - پالیسی - طالبعلم/طالبہ کا لباس اور ظاہری تاثر